ترال : ترال میں شدید سردی کے باوجود دودھ مرگ میں حضرت سید محمد مقبول شاہ بخاری المعروف پیر متو کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ گزشتہ شب سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا ہے۔ اور رات بھر جہاں ذکر وا ذکار، خطمات المعظمات اور درود و سلام کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ اور علمائے کرام نے اولیاء کرام کے مناقب اور کمالات پر مفصل روشنی ڈالی رات بھر نزدیکی دیہات سے آئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شب خوانی میں محو رہی۔
اس کے علاوہ آستان عالیہ پر دن بھر خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دن بھر علاقے میں رونق رہی جس دوران مرد، خواتین، بچے، بوڑھے سبھی آستان عالیہ پر حاضری ہو کر اللہ رب العزت سے اپنی مغفرت سمیت دیگر حاجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں عقیدت مندوں کے لیے مفت لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سجادہ نشین مولوی عبداللہ کھاری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا حضرت پیر متو کا 32 واں عرس مبارک حسب روایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس دوران عالمی امن و مان اور مسلم امت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔