بارہمولہ: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر بارہمولہ کے مختلف مقامات پر سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں شمالی کشمیر کے رفیع آباد کے دور دراز گاؤں فیڈار میں عوامی نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور مستقبل میں ہم رفیع آباد کے عوام کے لیے فلاح و بہبود کے کام کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی۔ کیونکہ انہوں نے آرٹیکل 370 کو چھینتے ہوئے ریاست کا درجہ ختم بھی ختم کر دیا لیکن ہم کو امید ہے کہ ہم انڈیا بلاک کے ساتھ مل کر ریاست کی تینوں پارلیمانی سیٹیں اپنے نام کرنے والے ہیں اور اس کے علاوہ ہم کو یقین ہے کہ جموں میں بھی کانفرنس کو دو سییٹیں ملیں گی۔
مظفر شاہ نے کہا کہ بے جے پی پارٹی بھارت کی سب سے بڑی پارٹی ہے لیکن کشمیر میں یہ لوگ پارلیمانی انتخابات کے لئے ایک بھی امید وار کھڑا نہیں کر سکے اور یہ لوگ بولتے ہیں کہ ہم نے کشمیر کے عوام کا دل جیتا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رفیع آباد میں عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ کا عوام سے خطاب - anc held convention
عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے ریاست کا درجہ ختم کیا اور آرٹیکل 370 کو ہم سے چھین لیا لیکن ہم کو امید ہے کہ ہم انڈیا بلاک کے ساتھ مل کر ریاست کی تینوں پارلیمانی سیٹیں اپنے نام کرنے والے ہیں۔
عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ کا عوام سے خطاب (etv bharat)
Published : May 15, 2024, 4:03 PM IST
مزید پڑھیں: پی او کے ہندوستان کا اہم حصہ ہے:امت شاہ
انہوں نے کہا کہ رفیع آباد کے لوگوں سے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جو آنے والا وقت ہوگا وہ نہایت ہی بہترین ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ دن دور نہیں جب ہم آرٹیکل 370 اور ریاست کا درجہ واپس لا کر رہیں گے۔