اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’معذور ووٹرز کے لیے انتظامات نہیں کیے گئے‘ - Lok Sabha Elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Handicap Voter in South Kashmir پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹرز، دہائیوں تک بائیکاٹ کرنے والے علیحدگی پسند لیڈران، زرق برق لباس پہن کر پولنگ بوتھ آنے والے دولہے کے علاوہ پیر کو پارلیمانی نشست سرینگر کے لیے پولنگ کے دوران اس طرح کے متعدد مناظر دیکھنے کو ملے۔

ترال میں معذور شخص نے ڈالا اپنا ووٹ
ترال میں معذور شخص نے ڈالا اپنا ووٹ (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 3:58 PM IST

جسمانی طور خاص ایک ووٹر (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : سرینگر پارلیمانی نشست پر لوک سبھا انتخابات 2024کے چوتھے مرحلے کے تحت پیر کو ہوئی ووٹنگ میں جہاں عبداللہ خاندان کی تین نسلوں نے ایک ساتھ ووٹ کیا، وہیں گاندربل سے شوپیاں تک پھیلی اس نشست پر کئی دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔ جہاں سیاسی لیڈران نے ووٹ ڈال کر مخالف سیاسی جماعتوں، انتظامیہ کی تنقید کی وہیں کنگن علاقے میں ایک دولہے نے ووٹ ڈال کر میڈیا کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے گر چہ الیکشن کے دوران معمر، علیل اور معذور شہریوں کے لئے خصوصی ووٹنگ کی گئی تاہم زمینی سطح پر اس کے بر خلاف مناظر دیکھنے کو ملے۔

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جواہر پورہ، لام علاقے کے پولنگ اسٹیشن پر جسمانی طور خاص ایک معمر شہری - غلام قادر گوجر - نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ 70سالہ غلام قادر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’ووٹ ایک امانت ہے، جسے ضائع کرنا درست نہیں۔‘‘ ایک سوال کے جواب میں غلام قادر نے کہا: ’’انتظامیہ، سیاسی پارٹیاں محض اعلانات کرتی ہیں، مگر زمینی حقائق مختلف ہوتے ہیں، مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ معذور افراد کے لئے ووٹنگ کا علیحدہ انتظام ہے، میں بھی دیگر ووٹرز کی طرح ڈیڑھ کلومیٹر بیساکھی کے سہارے چل کر پولنگ مرکز پہنچا۔‘‘

غلام قادر نے ووٹنگ کے حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’ایک غریب کے لیے آج کے دور میں جینا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ میں نے بھی اپنے امیدوار کے حق میں ووٹنگ کی۔ میں نے ووٹ ڈال کر اپنا حق ادا کیا اب اس امیدوار کے ذمہ ہے کہ وہ ہمارے لئے کس طرح کے اقدامات اٹھاتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:سرگرم عسکریت پسند کے والد نے ووٹ ڈال کر، کیا اپیل کی؟ - LOK SABHA ELECTION 2024

ABOUT THE AUTHOR

...view details