اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بجلی فیس میں اضافے کو لیکر ترال میں گجر آبادی کا شدید احتجاج

Hike in Electricity tariff محکمہ بجلی کی جانب سے اچانک بجلی فیس میں اضافے کو لیکر ترال علاقے کی گجر آبادی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔احتجاجیوں نے محکمہ سے بجلی میٹر نصب کرنے کی مانگ کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 4:33 PM IST

بجلی فیس میں اضافے کو لیکر ترال میں گجر آبادی کا شدید احتجاج

ترال:جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع میں محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی فیس میں اضافے کو لیکر احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج گجر بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد نے پی ڈی ڈی سب دویژن کے احاطے میں جم کر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ بجلی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

احتجاجیوں نے محکمہ بجلی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ یاد رہے کہ بجلی فیس میں اضافہ کو لیکر ترال علاقہ میں لوگ لگاتار کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہے۔

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ بجلی لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کر رہا ہے، کیونکہ بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود لوگوں ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ کیا گیا۔

احتجاجیوں نے جموں و کشمیر انتطامیہ بجلی فیس میں اضافہ کے بجائے علاقوں میں بجلی میٹر نصب کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ لوگ استعمال شدہ بجلی کے مطابق ہی بل ادا کر سکے گے۔ احتجاجیوں نے دھمکی دی کہ اگر محکمہ بجلی بلوں میں نظر ثانی نہیں کرے گئی تو وہ سرینگر جموں قومی شاہراہ بند کریں گے ۔

مزید پڑھیں:ترال میں بجلی فیس میں اضافے کو لیکر عوامی احتجاج


واضح رہے کہ ترال علاقے میں بجلی فیس میں اضافے کو لیکر عوامی سطح پر ناراضگی پائی جا رہی ہے اور لوگ بدستور مشکلات کے بھنور میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details