اننت ناگ (جموں کشمیر) :سخت سیکورٹی کے بیچ وادی کشمیر میں امرناتھ یاترا بالتل اور پہلگام راستوں سے پر امن طور جاری ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 15 ویں روز 4434 امرناتھ یاتری جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے جمعہ کی صبح امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوئے۔ یاتری نواس جموں سے اب تک 70ہزار سے زائد یاتری کشمیر روانہ ہوئے ہیں، اور بعض یاتری از خود کشمیر پہنچ کر رجسٹریشن کے بعد امرناتھ گپھا پہنچتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 29جون سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد یاتری امرناتھ گپھا میں اپنی مذہبی رسومات انجام دے چکے ہیں۔
آفیشل نے بتایا کہ جمعہ کو 4434 یاتریوں پر مشتمل پندرہواں دستہ امرناتھ گپھا میں پہلگام اور بالتال راستوں سے شیو لنگم کے درشن کرنے کے لیے جمعرات کی صبح 165گاڑیوں میں جموں سے روانہ ہوا۔ جمعہ کی صبح جموں سے وادی کشمیر کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 3330مرد، 915خواتین، 28 بچے ، 133سادھو اور 28 سادھوی شامل تھے۔ جمعہ کو یاتریوں کو لے کر جموں سے وادی کشمیر لے جانے والی 165گاڑیوں میں 4434 یاتریوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سخت پہرے میں تحفظ فراہم کیا گیا۔