ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں تینوں عسکریت پسند مارے گئے - ENCOUNTER IN DODA - ENCOUNTER IN DODA

جموں کے پیر پنچال خطہ کے ڈوڈہ ضلع میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد بدھ کی صبح شروع ہوئے تصادم میں اب تک تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جب کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

All three militants killed in doda encounter
ڈوڈہ انکاؤنٹر میں تینوں عسکریت پسند مار دیے گئے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 12:05 PM IST

ڈوڈہ، جموں:امرناتھ یاترا سے تین دن پہلے، آپریشن لیگور کے تحت چھ گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے جیش محمد کے تین پاکستانی عسکریت پسندوں کو مار گرایا۔ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ، جس میں دو امریکی M4 کاربائن اور ایک اے کے سیریز کی اسالٹ رائفل شامل ہیں۔ مقابلے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل فرید احمد زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈا میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ علاقے میں مزید کچھ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کے امکان کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک، پولیس اہلکار زخمی - MILITANTS KILLED IN DODA

پولیس نے بتایا کہ ڈوڈا ضلع میں 11 اور 12 جون کو ہوئے دو عسکریت پسندوں حملوں کے بعد پولیس، فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ٹیمیں مشترکہ طور پر علاقے میں تلاشی مہم چلا رہی تھیں۔ ایک درست اطلاع کے بعد بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز نے گندوہ کے علاقے بجد گاؤں میں ایک ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا۔ رات تقریباً 9:50 بجے سنو پنچایت کے ایک گاؤں میں ڈھوک (مٹی کے گھر) میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا، دن چڑھے سکیورٹی فورسز نے مزید دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ عسکریت پسندوں اور ان کے گروہ کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

تاہم، حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ عسکریت پسند جیش محمد کے رکن ہیں، اور ممکنہ طور پر پاکستان سے ہیں۔ تصادم کے دوران فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی اس علاقے میں نگرانی کے لیے منڈلاتا ہوا دیکھا گیا۔ سکیورٹی فورسز ڈرونز کے ذریعے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کی نگرانی کرتی رہیں۔ یہ تصادم شام 4 بجے کے قریب ختم ہوا۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ اسے آپریشن لیگور کا نام دیا گیا ہے۔ یہ علاقہ گھنے جنگلوں اور پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ڈوڈہ کے پہاڑی ضلع میں 11 اور 12 جون کو ہوئے دو حملوں کے بعد فوج اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ساتھ مل کر پولیس کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی سخت کارروائیاں کی جا رہی تھیں۔ 11 جون کو چھترگلاں میں مشترکہ چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے، جب کہ اگلے روز گندوہ کے علاقے کوٹہ ٹاپ پر مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ حملوں کے بعد، سکیورٹی فورسز نے اپنی انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کو تیز کر دیا اور ضلع میں دراندازی کرنے والے چار پاکستانی عسکریت پسندوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ہر ایک کے لیے 5 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔


اس ماہ جموں خطے میں اس طرح کا یہ دوسرا انکاؤنٹر تھا۔ 11-12 جون کو کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر میں 15 گھنٹے طویل آپریشن میں دو پاکستانی عسکریت پسند مارے گئے، جب کہ ایک سی آر پی ایف جوان بھی ہلاک ہوا۔ جموں ڈویژن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین، ڈوڈہ کشتواڑ-رامبن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شری دھر پاٹل اور ڈوڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جاوید اقبال آپریشن کی نگرانی کے لیے انکاؤنٹر کے مقام پر موجود تھے۔ ڈوڈہ، بھدرواہ، بنی میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ڈوڈہ ضلع کے کٹھوعہ کے بھدرواہ، گندوہ، بھلس اور بنی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details