اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں آل پارٹی یونائیٹڈ مورچہ کے پینر تلے مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج - Protest in Kathua - PROTEST IN KATHUA

جموں میں آل پارٹی یونائیٹڈ مورچہ کے بینر تلے کانگریس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے ریاست کا درجہ واپس دینے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے اور جموں و کشمیر کو خصوصی مراعات دینے کا مطالبہ کیا-

جموں میں آل پارٹی یونائیٹڈ مورچہ کے پینر تلے مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج
جموں میں آل پارٹی یونائیٹڈ مورچہ کے پینر تلے مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 4:38 PM IST

جموں:جموں میں منعقادہ احتجاجی مظاہرہ کے دوران سیاسی جماعتوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ریاستی حیثیت، جمہوری حقوق، اپنے ووٹنگ کے حق کی طاقت اور جموں و کشمیر کی شناخت کو بچانے کے لیے سڑکوں پر اتریں۔تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آکر ایک آواز میں عام لوگوں کے مسائل کو اٹھانے کی ضرورت ہے۔

جموں میں آل پارٹی یونائیٹڈ مورچہ کے پینر تلے مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج (etv bharat)

اس موقع پر مظاہرین نے مشترکہ طور پر اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے دھوکہ دہی کی اور کئے گئے وعدوں میں پانچ سال کے طویل وقفے کے باوجود ریاست کی حیثیت ہمیں بحال نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں ترمیم کرکے ایل جی کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا، ہماری معیشت ابتر حالت میں ہے۔ امن، ترقی، روزگار جیسے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کشمیر کی سیاسی جماعتیں اسمبلی انتخابات کے لیے پر امید

احتجاجییوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ریاستی درجہ بحال ہونے تک احتجاجی و مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔اس کے ساتھ ساتھ مکمل ریاست کا درجہ ملنے تک ہماری تحریک جاری رہے گی ۔ہماری تحریک میں کثیر تعداد میں عام لوگ بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details