اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موسم میں بہتری کے بعد سری نگر لیہ شاہراہ پرآمدورفت میں تیزی - سری نگر لیہ شاہراہ پرآمدورفت

Traffic System Smooth in Ganderbal: موسم میں بہتری کے بعد سری نگر لیہ شاہراہ پر آمدورفت میں تیزی آئی ہے۔ گاندربل انتظامیہ نے کہا کہ یومیہ چالیس گاڑیاں ضروری ایشاء سے لدی زوجیلا پار کرتی ہیں۔

موسم میں بہتری کے بعد سری نگر لیہ شاہراہ پرآمدورفت میں تیزی
موسم میں بہتری کے بعد سری نگر لیہ شاہراہ پرآمدورفت میں تیزی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 12:57 PM IST

موسم میں بہتری کے بعد سری نگر لیہ شاہراہ پرآمدورفت میں تیزی

گاندربل: گاندربل پر رواں سال موسم میں بہتری آنے کے بعد سری نگر لیہ شاہراہ پر برفباری نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔ اگرچہ سری نگر لیہ شاہراہ زوجیلا درے اور آس پاس کے علاقوں میں بھاری برف باری کے بعد ہر سال نومبر دسمبر میں ٹریفک کے لئے بند کی جاتی تھی۔ اپریل کے آخر میں اس کو دوبارہ کھول دیا جاتا تھا۔ تاہم اس سال برف باری نہ ہونے اور خوشک سالی کی وجہ سے یہ شاہراہ ابھی تک کھلی ہے۔ اگرچہ روزانہ اس وقت ج تیس سے چالیس گاڑیاں ضروری ایشاء سے لدی روزانہ زوجیلا پار کرتی ہیں۔ تاہم یہ گاڑیاں ٹھیک موسم کی وجہ سے خوش اسلوبی سے اپنا سفر طے کرتی ہیں جب کہ چھوٹی میجی اور دیگر مسافر گاڑیاں بھی زوجیلا پار کرتی ہیں۔ سونمرگ میں ایم وی ڈی اور ٹریفک عملہ تعینات کیا گیا ہے جو سخت سردی کے باوجود دن رات اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔

اس بارے میں جب ہم نے گوراو ترپاٹی اسسٹنٹ کمانڈر بیکن کے ساتھ بات کی تو انہوں نے بتایا اس سال برف نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا کام نہیں رکا۔ ہم نے سبھی مشینوں کو ان جگہوں پر رکھا ہے جہاں پر ہمیں ضرورت پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موسم کی پیشن گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم پوری طرح سے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر جموں شاہراہ پر تین مشتبہ افراد گاڑی سمیت غائب، جموں میں ہائی الرٹ

انہوں نے کہاکہ ہماری یہی کوشش رہے گی کہ سرینگر لیہ شاہراہ کو کھول کے ہی رکھ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرینگر لیہ شاہراہ پر دونوں طرف سے گاڑیاں رواں دواں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details