اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آزاد امیدواروں کی بھرمار بی جے پی کی سازش: عمر عبداللہ کا الزام - Omar Abdullah Accuses BJP - OMAR ABDULLAH ACCUSES BJP

عمر عبداللہ نے بی جے پی حکومت پر انہیں خاموش کرانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

ا
عمر عبداللہ (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 8:58 PM IST

عمر عبداللہ گاندربل میں الیکشن ریلی سے مخاطب (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر) :نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکز سرکار جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں ان کے خلاف آزاد امیدواروں کو کھڑا کر رہی ہے تاکہ انہیں خاموش کیا جا سکے۔ عمر عبداللہ نے کہا: ’’جتنے بھی آزاد امیدوار ہیں، وہ بی جے پی کی پشت پناہی پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔‘‘

گاندربل میں انتخابی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی فوج ایک اتفاق نہیں بلکہ سوچی سمجھی پلاننگ ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے اس حوالہ سے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی جانتی ہے کہ اگر چند ہی آزاد امیدوار الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ سبھی بی جے پی کی جھولی میں ہیں آئیں گے اور ان کی ہی مدد سے بی جے پی جموں کشمیر میں حکومت قائم کرنا چاہتی ہے۔‘‘

عمر عبداللہ گاندربل اور بڈگام نشست سے الیکشن لڑ رہے ہیں (ای ٹی وی بھارت)

عمر عبداللہ نے عوام سے ’’جوق در جوق ووٹ ڈالنے کی اپیل‘‘ کرتے ہوئے کہا: ’’یہ الیکشن ہر ایک جماعت، ہر شہری اور ہر لیڈر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ جو کچھ ہمارے ساتھ 5اگست 2019میں کیا گیا، اس کا جواب ووٹ کی صورت میں دیں۔‘‘

عمر عبداللہ گاندربل میں الیکشن ریلی سے مخاطب (ای ٹی وی بھارت)

واضح رہے کہ عمر عبداللہ گاندربل سمیت بڈگام اسمبلی نشست سے اسمبلی الیکشن میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل عمر عبداللہ ایک مرتبہ گاندربل اسمبلی نشست سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اسی نشست پر سال 2002میں پی ڈی پی کے امیدوار سے ہار گئے تھے۔ عمر عبداللہ نے رواں برس لوک سبھا انتخابات میں بھی شرکت کی تھی تاہم انہیں جیل میں بند انجینئر رشید کے ہاتھوں قریباً پونے دو لاکھ ووٹوں سے شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھی:عمر عبداللہ کے بعد سجاد لون بھی دو اسمبلی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے - JK Assembly Elections

ABOUT THE AUTHOR

...view details