اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خصوصی حیثیت کی بحالی پر قرارداد متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے: عبدالرحیم راتھر

اسپیکر عبدالرحیم راتھر کے مطابق جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق قرارداد کو متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

عبدالرحیم راتھر
عبدالرحیم راتھر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2024, 10:28 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر قانون سازیہ کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ اسمبلی میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے منظور کی گئی قرار داد متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
پیر کو سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب پر میڈیا نمائندوں سے راتھر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ، جموں وکشمیر اسمبلی نے ایک قرار دار منظور کی ہے جس میں ریاست کا خصوصی درجہ اور آئینی ضمانتوں کی بحالی کے لیے بات چیت کی اپیل کی گئی ہے اور اس کے لیے آئینی طریقہ کار کو وضع کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔یہ قرار داد وائس ووٹ کے ذریعہ منظور کی گئی۔جس کی بی جے پی کو چھوڑ کر باقی سبھی جماعتوں نے حمایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت کسی جماعت سے وابستہ نہیں ہوں اس لئے اس معاملے پر سیاسی جماعت سے بات کریں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم میں اضافہ ہوا ہے، تو انہوں نے کہا کہ، قانون، نظم و ضبط ریاستی حکومت کا معاملہ نہیں ہے ۔یہ سب مرکزی حکومت دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی عمر عبدللہ نے قانون اور نظم وضبط قائم کرنے والی ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کو ہونے سے روکا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details