اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان گلوکار نے جمعرات کو وادیٔ کشمیر کے دورے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے ایک گانا تیار کیا ہے۔ (27) سالہ عمران عزیز ولد عبدالعزیز شیخ ساکن شیر کشمیر کالونی اننت ناگ نامی اس نوجوان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کو پہلے سے ہی پسند کرتا ہوں اور جب میں نے سنا کہ وہ کشمیر آنے والے ہیں تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ میں کافی خوش ہوا۔ اور میں نے وزیر اعظم کی آمد کے لیے استقبال کے لیے ایک گانا تیار کیا۔ جس کی سماجی رابطہ سائٹ پر کافی پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کے آنے سے کافی امیدیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آج وہ کشمیر کے لیے اہم اعلانات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ وزیر اعظم آج کشمیر کے نوجوان اور یہاں کی تعمیر وترقی کے لیے خاص اعلانات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: