اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خواتین کاروباریوں کا قومی سطح کا تجارتی میلہ منعقد - Trade Fair For Women Entrepreneurs - TRADE FAIR FOR WOMEN ENTREPRENEURS

رورل لائیولی ہڈ مشن جموں وکشمیر کی جانب سے "سارس " کے نام سے قومی سطح کے میلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں نہ صرف جموں وکشمیر کی خواتین بلکہ ملک کی دیگر 16 ریاستوں اور یوٹیز کی دیہی خواتین اپنی اپنی مصنوعات لےکر شرکت کر رہی ہیں۔

خواتین کاروباریوں کا قومی سطح کا تجارتی میلہ منعقد
خواتین کاروباریوں کا قومی سطح کا تجارتی میلہ منعقد (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 6:22 PM IST

Updated : Aug 5, 2024, 7:26 PM IST

سرینگر: سرینگر کے ڈل جھیل کے کنارے پر واقع زبرون پارک میں رورل لائیولی ہڈ مشن جموں وکشمیر کی جانب سے "سارس " کے نام سے قومی سطح کے میلہ منعقد کیا گیا۔ اس تجارتی میلے میں مہاراشٹرا ،دلی، راجستھان ،اتر پردیش,آسام ،بہار ،لداخ اور مدھیہ پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں کی خواتین کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے کئی اضلاع سے تعلق رکھنے والی دیہی خواتین نے بھی اپنے اپنے اسٹال قائم کئے ہیں۔

خواتین کاروباریوں کا قومی سطح کا تجارتی میلہ منعقد (Etv bharat)



ان الگ الگ اسٹالز پر روزمرہ کی استعمال کی چیزیں، گھریلوں آرائش و زیبائش کا سازوسامان، کپڑے، اور کھانے پینے کی چیزیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔وہیں کشمیر کی مختلف دستکاری مصنوعات اور ووڈ کارونگ کے کئی خاص ڈیکوریٹڈ اٹمز نمائش کا حصہ ہیں۔




میلے میں مختلف پکوانوں کے اسٹال بھی دیکھنےکو مل رہے ہیں۔جس میں کئی ذائقہ دار پکوانوں کا مزا بھی لیا جاسکتا ہے۔ وہیں یہاں پر بریلی کے آچار اور یوپی کی خواتین کی جانب سے بنائی گئی خاص کھیر کا بھی مزا لیا جاسکتا یے۔



میلے میں شریک یہ سبھی خواتین امید کے ساتھ کئ برسوں سے جڑی ہوئی ہیں ۔یہ خواتین رورل لائیولی ہڈ مشن کے اس اقدام سے کافی مطمئن اور خوش نظر آرہی ہیں ۔ان خواتین کہنا ہے کہ اس طرح کے میلے تجارتی اعتبار سے کافی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف مصنوعات فروخت کرنے کا بہتر پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے بلکہ ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے۔



ملک بھر کی دیہی خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے نہ صرف خود روزگار کما رہی ہیں بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کر رہی ہیں۔وہیں مشن سے جڑی دیہی خواتین کے معیاری زندگی میں کافی بہتری کو دیکھنے کو مل رہی ہیں۔



سارس میں بڑی تعداد میں لوگ بھی مشاہدہ کرنے کے لیے آرہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے علاوہ سیاح بھی یہاں آکر اپنی پسند کے مطابق چیزیں خریدتے دیکھے جارہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے اس طرح کے میلے کافی اہمیت حامل ہیں۔ ایک تو منفرد قسم کے چیزیں دیکھنے کو ملتی وہیں متعلقہ محکمہ کی کار کردگی کو دیکھنے اور پرکھنے کا بھی موقع فراہم ہوتا ہے۔ واضح رہے قومی سطح کا یہ میلہ رواں ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہے گا۔

Last Updated : Aug 5, 2024, 7:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details