پلوامہ(جموں و کشمیر):ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقہ فریس پورہ کے رہائشیوں نے آج ایک جنگلی تیندوے کے بچے کو علاقہ میں زندہ پکڑ لیا ہے۔بتایا جارہا ہے تیندوے کا بچہ اپنے مسکن سے بھٹک گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاؤں کے لوگ نے جونہی تیندوے کے بچے کو علاقہ میں دیکھا تو انہوں نے احتیاط سے بچے کو پکڑ لیا ہے۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف محکمہ سے رابطہ کیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو بچے کو محفوظ مقام منتقل کرنے کی اپیل کی، تاکہ اس دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔وہیں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے تیندوے کے بچے کو قریبی جنگلی حیات کی بحالی کے مرکز میں پہنچایا، جہاں اسے ایک محفوظ علاقے میں چھوڑا گیا ہے۔