اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چھبیس سرکاری ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری - میاں الطاف

Show Cause Notice Toi Govt Employees راجوری ضلع انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں سیاسی اجتماع میں شرکت کے الزام میں سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔انتظامیہ نے ان ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 10:56 PM IST

جموں: راجوری ضلع انتظامیہ نے سیاسی میٹنگ میں مبینہ طور پر شرکت کرنے پر نائب تحصیلدار، اے ایس آئی سمیت تقریباً 26 سرکاری ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل راجوری میں پیش آیا۔ نائب تحصیلدار، اے ای ای، جے ای، پولیس اہلکار، ڈاکٹروں، پروفیسرز، اساتذہ وغیرہ سرکاری ملازمین نے راجوری کے کھیورا میں ایک پولیس اہلکار کے گھر پر منعقدہ سیاسی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت کی میٹنگ میں شریک ملازمین کے محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ملازمین سے وضاحت طلب کریں۔

ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر پر سیاسی اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں سابق وزیر و نیشنل کانفرنس کے سینیئر گجر رہنما میاں الطاف نے شرکت کی۔

بتایا جا رہا ہے کہ اجلاس میں نائب تحصیلدار اور دیگر محکموں کے ملازمین نے بھی شرکت کی، ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیاسی جماعت کے حامیوں نے سیاسی ملاقات کے الزامات کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں:کنگن بوائز سکول کے پرنسپل کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

کہا جاتا ہے کہ میاں الطاف کا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے۔ لوگ اس کی خیریت لینے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایجنسیوں نے میاں الطاف کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سرکاری ملازمین کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر کارروائی کے لیے اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details