جموں: جموں خطہ کے راجوری ضلع کی تھانہ منڈی تحصیل کے شاہدرہ شریف میں گذشتہ شام آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے معصوم بچی اور اس کے والدین جھلس گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے پبلک ہیلتھ سنٹر تھانے منڈی لے جایا گیا۔ اس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے جی ایم سی راجوری میں داخل کرایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ شریف کے رہائشی غلام احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے قریب کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ اس دوران اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آ کر غلام احمد اس کی بیوی نورین اختر اور ان کی دو سالہ معصوم بیٹی روزیہ زخمی ہوگئے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
راجوری: آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد زخمی - 3 injured due to lightning
جموں کے ضلع راجوری میں آسمانی بجلی گرنے کے باعثت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔
Published : Mar 14, 2024, 10:13 AM IST
مزید پڑھیں: ہم تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کریں گے، رفیق وانی
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منڈی کے ایس ڈی ایم عابد حسین، تحصیلدار تھانہ منڈی سعید مظاہر علی اور ایس ایچ او تھانہ منڈی انسپکٹر ہلال اظہر موقع پر پہنچے اور تینوں زخمیوں کو فوری طور پر تھانہ منڈی کے سرکاری اسپتال لے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹر نے انہیں جی ایم سی راجوری ریفر کر دیا۔ جی ایم سی راجوری کے مطابق تینوں کا جی ایم سی میں زیر علاج ہے اور تینوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔