سرینگر (جموں و کشمیر):سرینگر کے سیکہ ڈافر علاقے میں، مقامی باشندوں کے مطابق، ایک 27 سالہ شخص شدید ٹریفک جام کے بیچ ہی اپنی علالت کی وجہ سے دم توڑ دیا۔ 27 سالہ جہانگیر احمد، جو نارواڑہ کے علاقے کا رہائشی ہے، مبینہ طور پر کئی ماہ سے اعصابی مسائل سے جوجھ رہے تھے۔ متوفی کی کے اہل خانہ کے مطابق جمعرات کی دوپہر اس کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے بعد اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم شدید ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کی وجہ سے اسپتال پہچانے سے قبل ہی جہانگیر کی موت واقع ہو گئی۔
اہل خانہ کے مطابق جہانگیر احمد کی حالت بگڑنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر اسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچانے کی سعی کی جو محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکہ ڈافر میں اس قدر ٹریفک جام تھا کہ قانون نافذ کرانے والے اداروں کی کوششوں کے باوجود بھی وہ وقت پر ایس ایم ایچ ایس اپستال نہ پہنچ سکے اور وقت پر علاج نہ ملنے کی وجہ سے جہانگیر احمد ٹریفک جام کے دوران ہی ان کی وفات ہو گئی۔