جموں میں کشمیری پنڈتوں کے لیے خصوصی پولنگ مراکز قائم (ای ٹی وی بھارت) جموں (جموں کشمیر) :اننت ناگ - راجوری پارلیمانی سیٹ پر ووٹنگ جاری ہے اور کشمیری مہاجر پنڈت ووٹروں کی ووٹنگ کے لیے جموں میں 21 پولنگ اسٹیشن اور آٹھ معاون مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست پت جموں کے جگتی سمیت دیگر مقامات پر رہنے والے تقریباً 27 ہزار کشمیری پنڈت ان بوتھس پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
اننت ناگ - راجوری سیٹ پر ہجرت کرنے والے کشمیری ہندوؤں (پنڈتوں) کی خاصی تعداد ہے۔ جموں کے علاوہ اضافی پولنگ اسٹیشنوں کا انتظام ادھم پور کے علاوہ دارالحکومت دہلی میں بھی کیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں خاص کر جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے کشمیری پنڈت ووٹرز کو لبھانے کے لیے جموں میں خصوصی تشہیری مہم چلائی تھی جبکہ کشمیری پنڈتوں نے بھی ’’بی جے پی کی حمایت یافتہ اپنی پارٹی‘‘ کو ہی ووٹ دینے کا عندیہ ہے۔
اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ پر 18 اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ 1830294 ووٹر ہیں جن میں 930379 مرد اور 899888 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ 27 تیسری جنس کے ووٹر بھی شامل ہیں۔ حدی بندی کے بعد جنوبی کشمیر اور خطہ پیر پنچال کے راجوری اور پونچھ اضلاع کو ایک ہی نشست میں ضم کر کے اننت ناگ - راجوری نشست کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اس سیٹ پر جہاں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر میاں الطاف لاروی انڈیا بلاک کی حمایت پر الیکشن میں شرکت کر رہے ہیں وہیں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی اس نشست پر اپنی قسمت آزما رہی ہے۔ علاوہ ازیں، جموں کشمیر اپنی پارٹی اور ڈی پی اے پی نے بھی پہلی مرتبہ الیکشن میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرینگر پالیمانی نشست پر 52 ہزار کشمیری پنڈت ووٹ ڈالیں گے - Kashmiri Pandit Voters