جموں: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں فہماگہمی عروج پر ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
جموں پارلیمانی حلقہ کے لیے 26 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جموں نست پر 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ جموں-ریاسی پارلیمانی حلقہ تین اضلاع یعنی جموں، سانبہ اور ریاسی پر مشتمل ہے جس میں کل 17,67,837 ووٹرز ہیں جن میں سے 9,15,010 مرد اور 8,52,796 خواتین اور 18 خواجہ سراء ہیں۔