اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ کے طلبہ IIT کانپور تعلیمی دورے پر روانہ - ڈوڈہ طلبہ تعلیمی دورے پر روانہ

ڈی سی ڈوڈہ نے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیس طلبہ کو آئی آئی ٹی کانپور تعلیمی دورے پر روانہ کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈوڈہ کے طلبہ IIT کانپور تعلیمی دورے پر روانہ
ڈوڈہ کے طلبہ IIT کانپور تعلیمی دورے پر روانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 8:18 PM IST

ڈوڈہ کے طلبہ IIT کانپور تعلیمی دورے پر روانہ

ڈوڈہ (جموں کشمیر) :ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہرویندر سنگھ نے ڈوڈہ کے 20 طلباء کے ایک گروپ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) کانپور کے تعلیمی دورے پر روانہ کیا۔ یہ دورہ ’’سماگرا شکشا ابھیان‘‘ کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد طلباء کو معروف تعلیمی اداروں سے روشناس کروا کر ان کے تعلیمی تجربے کو تقویت بخشنا ہے۔

طلباء 5 فروری 2024 تک IIT کانپور میں رہیں گے اور اس دوران انہیں فیکلٹی ممبران سے بات چیت کرنے، لیکچرز میں شرکت کرنے اور کیمپس کی سہولیات سے متعلق دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔ ڈی سی ڈوڈہ نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ IIT کانپور جیسے نامور ادارے کے ماحول کا تجربہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلباء کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے تعلیمی دورے اس عزم کا ایک حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ میں طلبہ کو کیا گیا فیلڈ ٹور پر روانہ

طلباء نے دورے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ IIT کانپور میں اپنے وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے تعلیمی دورے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں درجنوں طلبہ کو یو ٹی سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے تعلیمی دورے پر روانہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details