اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں 1.4 کلو گرام ہیرؤن برآمد :پولیس - Heroin Seized near LOC - HEROIN SEIZED NEAR LOC

Drug Smuggling Bid Foiled پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی خاطر تین گاڑیوں، ڈمپر ، موٹر سائیکل اور لوڈ کیرئیر کو استعمال میں لایا گیا۔

1-kg-4-grams-heroin-seized-near-loc-in-rajouri-jammu-and-kashmir
راجوری میں 1.4 کلو گرام ہیرؤن برآمد :پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 4:48 PM IST

جموں:جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں درمیانی شب 1.4کلو گرام ہیرؤن برآمد کرکے ضبط کی ہے۔ایک ہفتے کے دوران پولیس نے کُل ملا کر 8.5کلو گرام ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 10 اپریل کو ولیج ڈیفنس گارڈ نے نوین کمار ،سوکھوندر اور دویندر عرف منا نامی تین منشیات فروشوں کو دھر بوچ کر ان کے قبضے سے 8.5کلو گرام ہیرؤن برآمد کی۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
ان کے مطابق منشیات فروشوں کی نشاندہی پر پولیس نے ہفتے کی درمیانی شب اور ایک ڈرگ اسمگلر کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 1.44 گرام ہیرؤن برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی خاطر تین گاڑیوں، ڈمپر ، موٹر سائیکل اور لوڈ کیرئیر کو استعمال میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ میں 10 کلوگرام ہیراؤن ضبط ، تین اسمگلر گرفتار: پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے اور راجوری میں ایل او سی کے نزدیک سرحدی علاقوں پر باریک بینی سے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details