بیروت، لبنان: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی موت کی تصدیق کے بعد، اب ان گروپ کی کمان سنبھالنے کے لیے ان کے جاں نشین کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد ایک شخص کو حزب اللہ کا سربراہ بنایا جا سکتا ہے جو حزب اللہ کو اچھی طرح جانتا ہو اور نصراللہ کا قریبی رہا ہو۔
حسن نصراللہ نے 32 سال تک حزب اللہ کی قیادت کی۔ اب حزب اللہ کے سامنے نصراللہ کا جاں نشین منتخب کرنے کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا اگلا سربراہ بنایا جا سکتا ہے۔
حزب اللہ کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے صفی الدین حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ جہاد کونسل میں بھی شریک رہتے ہیں۔ جہاد کونسل تنظیم کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔
صفی الدین، نصراللہ کا کزن ہے اور وہ نصراللہ کی طرح ایک مولوی ہیں۔ صفی الدین کا پہناوا بھی نصراللہ سے میل کھاتا ہے۔