واشنگٹن: بدھ کو نیو اورلینز کے فرانسیسی کوارٹر میں نئے سال کی تقریب میں جانے والوں کو ایک شخص نے ٹرک سے ٹکر مار دی، جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ٹرک سے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کا سیاہ رنگ کا بینر برآمد کیا ہے۔ یہ ٹرک ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک امریکی شخص چلا رہا تھا۔
پولیس کو شک ہے کہ، ڈرائیور شمس الدین جبار مشرق وسطیٰ میں واقع اسلام اسٹیٹ یا دنیا بھر میں اس گروپ سے منسلک کم از کم 19 گروپس میں سے کسی ایک سے متاثر ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام کہا ہے کہ، ایف بی آئی نے انہیں بتایا تھا کہ حملے سے چند گھنٹے پہلے، (جبار) نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کیں تھیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسلامک اسٹیٹ سے متاثر تھا۔
پانچ سال سے زیادہ عرصہ قبل شام اور عراق میں اپنی خود ساختہ خلافت سے ہٹ کر، اسلامک اسٹیٹ نے مغرب پر القاعدہ طرز کے بڑے حملے کرنے سے زیادہ مشرق وسطیٰ کے علاقوں پر قبضہ کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
لیکن اسلامک اسٹیٹ نے اپنے دسترس میں آنے والے آبائی علاقوں میں امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں کے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کیا۔ لیکن حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں اسلام اسٹیٹ کے نظریہ کی طرف راغب ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
یہاں اسلامک اسٹیٹ اور اس کی موجودہ حیثیت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
اسلامک اسٹیٹ کیا ہے؟
اسلامک اسٹیٹ کو آئی ایس اور آئی ایس آئی ایس، اسلامک اسٹیٹ ان عراق اینڈ سیریا یا داعش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کا آغاز القاعدہ سے الگ ہونے والے گروپ کے طور پر ہوا۔
اپنے رہنما ابوبکر البغدادی کی قیادت میں، اسلامک اسٹیٹ نے 2014 تک عراق اور شام میں کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اسلامک اسٹیٹ پر الزام ہے کہ، اس کے زیر کنٹرول علاقے کے اندر، اس نے دیگر مذاہب کے لوگوں کو قتل کیا اور ایسے سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جو شرعی قوانین کے نفاذ کے خلاف تھے۔
2019 تک، امریکی قیادت میں فوجی مداخلت نے اسلامک اسٹیٹ کو اس کے آخری علاقے سے باہر نکال دیا تھا۔
اکتوبر 2019 کو، امریکی آپریشن کیلا مولر کے نتیجے میں داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی موت ہو گئی۔ امریکی کارروائی شام کی ادلب گورنری کے علاقے باریشہ کے مضافات میں کی گئی۔ آپریشن کی نگرانی کرنے والے امریکی کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی جونیئر کے مطابق، بغدادی نے دو بچوں سمیت خود کو اس وقت ہلاک کر دیا جب اس نے چھاپے کے دوران امریکی افواج سے بھاگتے ہوئے خودکش بیلٹ سے ایک دھماکہ کیا۔