اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی قیادت والے اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے 36 ٹھکانوں پر حملے کیے

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی صلاحیتوں کو کو کم کرنا ہے۔

حوثی باغیوں کے 36 ٹھکانوں پر حملے
حوثی باغیوں کے 36 ٹھکانوں پر حملے

By UNI (United News of India)

Published : Feb 4, 2024, 2:28 PM IST

صنعا: امریکی قیادت والے اتحاد نے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی اور تجارتی جہاز رانی کے خلاف حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں یمن میں 13 مقامات پر 36 حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اتحاد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آج، اپنی اپنی حکومتوں کی ہدایت پر، امریکی اور برطانیہ کی افواج نے، آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کی مدد سے، حوثیوں کے 36 ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ مزید حملے کرنے میں امریکہ اور برطانیہ کو آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ سے بھی تعاون حاصل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ اجتماعی کارروائی حوثیوں کو واضح پیغام دیتی ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی جہاز رانی پر اپنے 'غیر قانونی' حملے بند نہیں کرتے ہیں تو مزید نتائج بھگتنا ہوگا۔' آسٹن نے کہا کہ ہم دنیا کے سب سے اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک میں زندگیوں اور تجارت کے آزاد بہاؤ کے دفاع میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27,238 ہوئی

عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاوں کے 85 ٹھکانوں پر امریکہ کی بمباری

اتحاد نے کہا کہ ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں "خاص طور پر حوثیوں کے ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات، میزائل سسٹم اور لانچرز، فضائی دفاعی نظام اور ریڈار سے منسلک مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔"

یو این آئی مع مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details