صنعاء: امریکی-برطانوی فوجی اتحاد نے ہفتے کے روز یمن کے بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے۔ حوثیوں کے زیر انتظام سیٹلائٹ ٹی وی چینل المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ چینل نے جانی نقصان کی کوئی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ حملے بندرگاہی شہر اور اس کے آس پاس ہوئے جس میں شمالی مغرب میں الصلیف ضلع میں راس عیسی کا علاقہ بھی شامل ہے۔
امریکی قیادت والے اتحاد نے آج کے مبینہ حملوں پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن اس نے ایک دن پہلے حوثیوں کے حملے کی تفصیل دیتے ہوئے ایک مختصر بیان جاری کیا تھا۔ یو ایس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے لکھا ’’جمعہ کی دیر رات، یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے بحیرہ احمر میں چار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم از کم تین میزائل ڈنمارک کےپاناما کے جھنڈے والے تجارتی جہاز ایم ٹی پولکس کو نشانہ بناتے ہوئے داغے گئے۔ ایم ٹی پولکس یا علاقے میں کسی اور جہاز کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘‘