اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ شروع ہونے کے چھ ماہ بعد بلآخر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ قرارداد نے غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قابل ذکر ہے اس سے قبل جتنی بھی دفعہ غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد پیش کئی گئی وہ صرف اس وجہ سے منظور نہیں ہوسکی تھی کیونکہ اس قرارداد کو امریکہ ویٹو کر دیتا تھا۔ امریکہ نے جنگ بندی کی قرارداد پر تین بار اپنا ویٹو استعمال کیا ہے لیکن اس دفعہ امریکہ نے ایسا نہیں کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں بین الاقوامی قانون ہوتا ہیں، انہیں ہمیشہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے لیے پابند سمجھا جاتا ہے۔