اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن میں حوثی باغیوں کے بارودی سرنگ دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی - حوثی باغی

یمن کے ضلع یتاما میں صحرائی شاہراہ پر حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کی زد میں شہری گاڑی آ گئی جس سے گاڑی میں دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 2:19 PM IST

عدن: یمن کے شمالی صوبے الجوف میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یمنی حکومت نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی صباح کی طرف سے جاری کردہ بیان میں، یمنی حکومت نے حوثیوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ضلع یتاما میں صحرائی شاہراہ پر بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں، جس کے نتیجے میں شہری گاڑی وہاں سے گزرتے ہوئے دھماکے کی زد میں گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس واقعے سے یمن میں حوثی فورسز کے ذریعے بچھائے گئے ہتھیاروں سے لاحق سنگین خطرے اجاگر ہوتے ہیں۔

یمنی حکومت کے مطابق رہائشی علاقوں، عوامی سڑکوں اور دیہی علاقوں میں ہزاروں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، جس سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یمن میں حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو صاف کرنے کے لیے سعودی عرب کی مدد سے، کثیرجہتی پہل کی گئی ہے۔ اتوار کے یہاں جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس منصوبے کے تحت 727 بارودی سرنگیں تباہ کی گئیں، جن میں 134 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 593 دیگر نا پھٹنے والے آرڈیننس شامل ہیں۔

یمن 2014 سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، حوثی باغی گروپ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے 2015 میں یمنی حکومت کی مدد کے لیے مداخلت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details