انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ 6 فروری کو قہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں میں جانیں گنوانے والوں کے درد نے دلوں کو پہلے دن کی طرح تازہ یاد تازہ کردی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صدر ایردوان نے ایک سال قبل قہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے 53 ہزار 537 افراد میں سے ہر ایک کے لیے مغفرت کی دعا کی اور اور ان کے لواحقین اور ترک قوم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی تاریخ کی قدیم ترین بستیوں میں ترکیہ کے 11 صوبوں میں آنے والی زلزلے سے تباہی بڑے پیمانے پر تھی۔ انہوں نے کہا ان بڑی آفات اور بڑے مصائب سے قوموں کے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کا امتحان لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری قوم نے اس دردناک اور تاریخی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ ہماری ریاست نے اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ فوری ایکشن لیا اور ترکیہ یک جان بن کر اپنے زلزلے سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے مدد کو دوڑا اور صدی کی تباہی کے سامنے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
اس زلزلے کے دوران جن افراد کو دفن کیا ہے ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور ہم نے زندہ رہ جانے والے افراد کو آباد کرنے کے لیے جو وعدہ کیے ہیں ان کا ایک ایک کرکے پورا کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کوششوں کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم اپنے شہروں کی تعمیر نو نہیں کرلیتے اور زلزلے سے متاثرہ افراد کو بسا نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ ہمارے ملک اور قوم کو دوبارہ ایسی آفات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ ہمیں ایسی آزمائشوں میں نہ ڈالے۔ (یو این آئی)