اردو

urdu

ETV Bharat / international

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےجنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیتا - نکی ہیلی

Republican Primary Election سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن میں کامیابھی حاصل کر لی ہے۔ ٹرمپ نے اب تک 2024 کے تمام پارٹی نامزدگی کے مقابلے جیت لیے ہیں۔

Trump
سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

By UNI (United News of India)

Published : Feb 25, 2024, 3:30 PM IST

واشنگٹن: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ریاست جنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیت لیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب میں کہا ’’میں بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق گورنر نکی ہیلی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ٹرمپ نے اب تک 2024 کے تمام پارٹی نامزدگی کے مقابلے جیت لیے ہیں، اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی ریپبلکن پارٹی کو اتنا متحد نہیں دیکھا جتنا کہ یہ ابھی ہے۔دوسری طرف گورنر نکی ہیلی اپنی ہی ریاست میں ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے باوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں، سینیٹر لنزے گراہم نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے دست برداری کا اعلان کر دیں۔

ہیلی نے مقابلہ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے، اگرچہ ان کے آگے بڑھنے کا راستہ واضح نہیں ہے، تاہم جنوبی کیرولائنا کی اس سابق گورنر نے ہفتے کی رات اصرار کیا کہ وہ دوڑ میں رہیں گی، انھوں نے کہا ’’مجھے یقین نہیں ہے کہ ٹرمپ نومبر میں صدر جو بائیڈن کو شکست دے دیں گے۔‘‘ ہیلی نے کہا جن ریاستوں میں پرائمری الیکشن نہیں ہوئے وہاں کے ووٹرز کو ’رئیل چوائس‘ دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں بدستور سرفہرست ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details