پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں اتوار کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ پاکستان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے مگر 11 ممالک کے سفارت کار پوری طرح سے محفوظ ہیں۔
واضحے رہے کہ یہ دھماکہ ضلع سوات کے علاقے جہان آباد میں اس وقت ہوا جب غیر ملکی سفارت کاروں کا قافلہ پہاڑی مالم جبہ کی طرف جا رہا تھا۔ اس قافلے میں روس، ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان، ویتنام، بوسنیا اور ہرزیگووینا، ایتھوپیا، روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے۔
اس سلسلے میں میں اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ اس دھموکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکہ خیز ڈیوائس نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔