اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا کے صدر نے بغاوت کے الزامات کو کیا مسترد، مارشل لاء کو گورننس کا عمل بتایا

جنوبی کوریا کے صدر نے تین دسمبر کو ملک میں نافذ کیے گئے مارشل لاء کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول (AP)

By AP (Associated Press)

Published : 4 hours ago

سیئول، جنوبی کوریا:جنوبی کوریا کے صدر نے جمعرات کو بغاوت کے الزامات کی تردید کی، انھوں نے اپنے خلاف اپوزیشن کی قیادت میں مواخذے کی کوششوں اور گزشتہ ہفتے کے اقدام کی تحقیقات کو مسترد کر دیا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے مارشل لاء کے حکم نامے کا گورننس کے ایکٹ کے طور پر دفاع کیا۔

اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے یون سک یول کے خلاف مواخذے کی نئی تحریک پیش کرنے سے چند گھنٹے قبل یون نے ٹیلی ویژن پر یہ بیان جاری کیا۔ اپوزیشن جاریہ ہفتہ اس تحریک کو فلور پر ووٹنگ کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یون کے مواخذے کی اس کی پہلی کوشش گزشتہ ہفتے کو ناکام ہو گئی تھی، کیونکہ حکمران جماعت کے قانون سازوں نے قومی اسمبلی میں ووٹ کا بائیکاٹ کیا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون نے تین دسمبر کو ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا۔ جس کے بعد سیاسی افراتفری پھیل گئی اور بڑے پیمانے پر احتجاج کیے گئے، اور یون کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا۔ ملک کے قانون سازوں نے مارشل لاء کے خلاف ووٹ کرتے ہوئے تقریباً چھ گھنٹے بعد اسے اٹھانے پر مجبور کر دیا۔

یون نے مارشل لاء کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ، میں ان قوتوں اور جرائم پیشہ گروہوں کو روکنے کے لیے آخری دم تک لڑوں گا جو ملک کی حکومت کو مفلوج کرنے اور ملک کے آئینی حکم میں خلل ڈالنے کے لیے کوریا کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔

یون نے کہا کہ ان کے مارشل لاء کا مقصد مرکزی لبرل اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کو وارننگ جاری کرنا تھا۔ یون کے مطابق لبرل اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی ریاستی امور کو مفلوج کر رہی ہے اور ملک کے آئینی نظام کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں 300 سے کم فوجیوں کی تعیناتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی، اسے تحلیل یا مفلوج کرنے کے لیے نہیں۔

حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یون کے بیان سے ان کے مستقبل پر کیا اثر پڑے گا۔ قبل ازیں جمعرات کو، ان کی اپنی قدامت پسند پارٹی کے رہنما ہان ڈونگ ہن نے کہا تھا کہ یون یہ واضح کر رہے ہیں کہ وہ رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں اور انہوں نے پارٹی اراکین سے آئندہ قومی اسمبلی کے ووٹ میں ان کے مواخذے کے حق میں ووٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن جماعتوں اور بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مارشل لاء کا حکم نامہ غیر آئینی تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق صدر کو صرف جنگ کے وقت یا جنگ جیسے ہنگامی حالات کے دوران مارشل لاء کا اعلان کرنے کی اجازت ہے، لیکن جنوبی کوریا ایسی حالت میں نہیں تھا۔ ان کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی کو سیل کرنے کے لیے اس کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کے لیے فوج کی تعیناتی بغاوت کے مترادف ہے کیونکہ آئین صدر کو کسی بھی صورت حال میں پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے لیے فوج کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details