اسلام آباد: پاکستانی قانون سازوں نے گزشتہ ماہ ہونے والے متنازعہ انتخابات کے بعد شہباز شریف کو دوسری بار ملک کا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ وہ پاکستان کے 24ویں منتخب وزیر اعظم ہیں۔ پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوئے تھے جس الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور نتائج میں تاخیر کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
3 مارچ بروز اتوار کو، قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوا۔ جہاں چھ پارٹیوں کے اتحادی لیڈر اور مسلم لیگ نون کے لیڈر شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے لیڈر عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔
شہباز شریف، جو اس وقت پاکستان مسلم لیگ نواز پارٹی (پی ایم ایل این) کے صدر ہیں، کو 336 رکنی ایوان میں تقریباً 201 قانون سازوں کی حمایت حاصل تھی۔ فاتح کو کم از کم 169 ووٹ درکار تھے۔
72 سالہ شہباز شریف نے گزشتہ سال اگست تک وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ اس وقت پہلی دفعہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے جب عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ معزول کردیا گیا تھا۔ وہ تین بار کے وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں، جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز پارٹی کی بنیاد رکھی،