ماسکو: وزیراعظم نریندرمودی روس کے اپنے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے۔ دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پی ایم مودی کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ روس کی دارالحکومت ماسکو میں 22ویں بھارت-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کل یعنی 9 جولائی کو وزیر اعظم مودی آسٹریا کا دورہ کریں گے، وہ جمہوریہ آسٹریا کے صدر جناب الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کریں گے اور آسٹریا کے چانسلر جناب کارل نہمر سے بات چیت کریں گے۔
اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مذید مستحکم ہوں گے:
اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مذید تقویت دینے کے علاوہ بھارت اور آسٹریا کے کاروبار میں اضافہ کرنا ہے جس کے لئے وزیر اعظم مودی وہاں کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ ماسکو، روس سے شروع ہوگا جہاں انہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 22ویں بھارت-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے۔ روس میں اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی 9-10 جولائی کو آسٹریا جائیں گے۔