ریاض: سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات نہیں ہوسکتی۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملہ کا واحد راستہ فلسطین کے لیے فائدہ حاصل کرنا ہے۔ کیونکہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں استحکام کی ضرورت ہے اور استحکام کے ذریعے ہی یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔