اردو

urdu

ETV Bharat / international

لاکھوں شیعہ زائرین کا چہلم امام حسینؓ کے لیے کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاری - Arbaeen - ARBAEEN

عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن نے گذشتہ دو ہفتوں میں تقریبا 30 لاکھ غیر ملکی زائرین کی کربلا آمد کی خبر دی۔ چہلم کو ہر سال یوم عاشورہ کے چالیس دن بعد منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حسین ابن علی کی شہادت کی یاد کو تازہ کرنا ہے جو ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔

لاکھوں شیعہ زائرین کا چہلم  امام حسینؓ کے لیے کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاری
لاکھوں شیعہ زائرین کا چہلم امام حسینؓ کے لیے کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاری (AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 5:35 PM IST

کربلا، عراق: لاکھوں شیعہ زائرین کا کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق کے شہر کربلا کی سڑکوں پر حضرت محمدﷺ کے نواسے، حضرت امام حسین کی شہادت کو یاد کیا جا رہا ہے۔

عراقی سیکورٹی میڈیا سیل کے سربراہ تحسین الخفاجی نے کہا کہ سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان جمعہ تک 30 لاکھ سے زائد زائرین ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔

لاکھوں شیعہ زائرین کا چہلم امام حسینؓ کے لیے کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاری (AP)

اس سال اربعین کے دوران زائرین کو غزہ جنگ کا بھی غم ستا رہا ہے، جو 11ویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایران نے گزشتہ ماہ تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد اسرائیل پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

عام طور پر ہر سال اسلامی قمری کیلنڈر کے دوسرے مہینے صفر کے 20 تاریخ کو اربعین کی تعظیم کے لیے دنیا بھر سے زائرین کربلا آتے ہیں، جس کا اختتام اس مقام پر ہوتا ہے جہاں حسین اور ان کے سوتیلے بھائی امام عباس کو کربلا کی جنگ کے دوران شہید کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگ اسے صدیوں کے انتشار کے بعد شیعہ برادری کے اتحاد کی یاد دہانی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

لاکھوں شیعہ زائرین کا چہلم امام حسینؓ کے لیے کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاری (AP)

ایران سے آنے والے عماد زریپور نے کہا، "خدا ہمارے درمیان اس یکجہتی کو برقرار رکھے۔" عراق کے دارالحکومت بغداد سے کربلا تک تقریباً 113 کلومیٹر (70 میل) سڑک پر رضاکار قطار باندھے کھڑے ہیں جو تھکے ہوئے زائرین کو کھانا پیش کر رہے ہیں۔

اربعین یا چہلم یا چالیسواں (عربی میں اربعین) ایک شیعہ مذہبی تہوار ہے يا کہ سوگ ہے۔ نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسینؓ اور ان کے اعزاء اور اصحاب کی مظلومانہ شہادت اور اس کے بعد اہل حرم اور بچوں کی اسیری اور کوفہ و شام کے درباروں اور بازاروں میں 40 دن پورے ہوجانے کی یادوں میں پورا عالم اسلام 20 صفر المظفر کو ہرسال حضرت امام حسینؓ کا چہلم مناتا ہے۔ دسیوں لاکھ مشتاق زائرین کربلا پہنچ کر نواسہ رسول، فرزند علی و بتول ، قائد انسانیت حضرت امام حسینؓ کی بارگاہ عالیہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے 20 صفر المظفر پیر (26 اگست) کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details