غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا کہ اسرائیل غزہ پٹی میں حملوں میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔
یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 10,000 سے زائد خواتین جاں بحق اور 19,000 دیگر زخمی ہو چکی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں یومیہ اوسطاً 37 بچے اپنی ماؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔
ایجنسی نے کہا کہ انکلیو میں 155,000 سے زیادہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے حالاتِ زندگی بہت ہی زیادہ خراب ہیں خاص طور پر وہ علاقعے جہاں نہ تو پانی میسر ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات جن کی ضرورت ہر ایک حاملہ خاتون کو ہوتی ہے۔