اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل 6 ماہ سے جاری حملوں سے کچھ نہیں حاصل کرسکا: حماس - israel hamas war - ISRAEL HAMAS WAR

Israel Gaza War 6 months: سات اکتوبر 2023 کو حماس نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس دوران تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ اسرائیل نے اس کے بعد غزہ کی پٹی پر زبردست حملے کئے اور آج یہ حملے بدستور جاری ہے۔ تنازع کے آغاز سے اب تک غزہ میں 33,482 افراد ہلاک جبکہ 76,049 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں میں سب سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

israel-has-not-gained-anything-from-6-months-of-attacks-on-gaza-says-hamas
اسرائیل 6 ماہ سے جاری حملوں سے کچھ نہیں حاصل کرسکا: حماس

By UNI (United News of India)

Published : Apr 12, 2024, 6:25 PM IST

غزہ: حماس نے کہا کہ اسرائیل 6 ماہ تک حملے کرکے اور نسل کشی کرکے جو حاصل نہیں کرسکا، وہ زیادہ طاقت کے استعمال یا لغو مذاکرات سے بھی حاصل نہیں کرسکتا۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن باسم نعیم نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے تحریری بیان دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے ایک حصے کا مقصد جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنا ہے، نعیم نے کہا، "اس طرح، ہمارے پاس اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں حتمی اور زیادہ درست ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کافی وقت اور سکیورٹی ہوگی۔ کیونکہ وہ مختلف مقامات پر مختلف گروہوں کی تحویل میں ہیں۔ ان میں سے کچھ ہمارے لوگوں کے ساتھ مارے گئے اور وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔"

نعیم نے کہا کہ "اسرائیل 6 ماہ تک حملے کرکے اور نسل کشی کرکے جو حاصل نہیں کرسکا، وہ زیادہ طاقت کے استعمال یا بیہودہ مذاکرات سے حاصل نہیں کرسکتا۔"

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کے عوام 7 اکتوبر کے حملے کا اندازہ لگانے میں ناکامی کا ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ٹھہراتے ہیں، نعیم نے کہا کہ نیتن یاہو جنگ کے بعد اپنے آپ کو بچانے کے لیے اپنے شہریوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ7 اکتوبر کے بعد غزہ میں اسرائیل کی طرف سے حراست میں لیے گئے کم از کم 3 ہزار فلسطینیوں کے بارے میں کسی نے نہیں دریافت کیا اور اسرائیل نے ان میں سے کچھ کو ان کے اہل خانہ کے سامنے اور کچھ کو فوجی کیمپوں میں پھانسی دی، "ہم ایسے مذاکرات کے نتائج چاہتے ہیں، لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ نتائج پائیدار امن کو یقینی بنائیں گے، غزہ کے لوگوں کی مدد کریں گے اور تعمیر نو کی راہ ہموار کریں ۔"

اسرائیلی مذاکرات کاروں کی طرف سے "عارضی جنگ بندی کی پیشکش کیے جانے" کی توضیح کرتے ہوئے نعیم نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے غزہ میں اسرائیل کی دوبارہ موجودگی کو قبول کرنا اور اسرائیل کو ان کے خلاف نئے حملے کرنے کا جواز فراہم کرنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز

حماس کے ترجمان عبداللطیف الکانو نے اپنے تحریری بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا انحصار جبری طور پر بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء پر ہے۔

خیال ر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین میں باغی گروپ حماس نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر زبردست حملہ کیا تھا۔ اس دوران تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ تنازع کے آغاز سے اب تک کل 33,482 افراد ہلاک اور 76,049 زخمی ہو چکے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details