اردو

urdu

ETV Bharat / international

مغربی طاقتوں کے ساتھ تناؤ کے درمیان ایران نے تین سیٹلائٹس خلا میں بھیجا - ایران

اس ماہ کے شروع میں ایران نے اپنا ثریا سیٹلائٹ ملک کے فوجی پاسداران انقلاب کے تیار کردہ ایک راکٹ کے ساتھ لانچ کیا تھا، جس کے بارے میں یورپ کا خیال ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔

Etv Bharat
ایران نے تین سیٹلائٹس خلا میں بھیجا

By UNI (United News of India)

Published : Jan 28, 2024, 9:32 PM IST

تہران: ایران نے وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تیار کردہ اپنے کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے پہلی بار کامیابی کے ساتھ تین سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔ ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جس سے مغرب کو خدشہ ہے کہ تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی سیاروں کو زمین کی سطح سے کم از کم 450 کلومیٹر کی بلندی پر بیضوی مدار میں چھوڑا گیا۔ سیٹلائٹس کو کم از کم 450 کلومیٹر (280 میل) کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔ ایک سیٹلائٹ جس کا وزن 32 کلوگرام (71 پاؤنڈ) تھا اور ہر ایک 10 کلوگرام سے کم کے دو نینو سیٹلائٹ کو سیمرغ (فینکس) سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کے ذریعے آگے بڑھایا گیا۔

تین سیٹلائٹس میں ایک کمیونیکیشن اینڈ ریسرچ سیٹلائٹ، مہدا اور دو نینو سیٹلائٹس، کیہان-2 اور حتف-1 شامل ہیں، اور انہیں دیسی ساختہ لانچ وہیکل سیمرغ (فینکس) نے وسطی صوبے سیمنان سے لانچ کیا۔

مہدا کا بنیادی مقصد متعدد کاموں میں سیمرغ کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور خلا میں نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دیگر دو سیٹلائٹس گلوبل پوزیشننگ اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

20 جنوری کو ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ قائم۔ 100 تھری اسٹیج ٹھوس ایندھن لانچ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ 47 کلوگرام وزنی تحقیقی اور ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ثریا کے نام سے لانچ کیا تھا۔ (یو این آئی مشمولات)

ABOUT THE AUTHOR

...view details