ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ڈھاکہ سے فرار ہونے کے بعد، پیر کو مظاہرین ان کی رہائش گاہ گن بھون میں داخل ہوئے اور زبردست جشن منایا۔ مظاہرین کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی حسینہ اپنی بہن کے ساتھ ہندوستان روانہ ہوگئی تھیں۔
اس دوران سوشل میڈیا پر مظاہرین کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں مظاہرین کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں لاٹھیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہی نہیں، ویڈیو میں کچھ لوگ گن بھون میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کر رہے ہیں۔
شیخ مجیب کا مجسمہ بھی توڑ دیا:
سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں مظاہرین کو دارالحکومت ڈھاکہ میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ سے کرسیاں اور صوفے جیسی اشیاء بھی اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہی نہیں، کچھ مظاہرین نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خالق شیخ مجیب کا مجسمہ بھی توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے ڈھاکہ کی سڑکوں پر جھنڈے بھی لہرائے جب کہ کچھ لوگ ٹینک پر رقص کر رہے تھے۔
آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔