لاہور: پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کے ساتھ جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ جسٹس نیلم، لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی سنیئرٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں لیکن چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے ان کی نامزدگی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے پر فائز ہونے کے فوراً بعد نیلم کی حکمران شریف خاندان کے افراد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (نواز) (پی ایم ایل این) سے وابستگی ہے۔