اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیا غزہ میں جنگ کا کوئی خاتمہ نہیں؟ - GAZA WAR

غزہ میں فلسطینیوں اور اسرائیل میں یرغمالیوں کے اہل خانہ کو امید تھی کہ لبنان جنگ بندی کے ساتھ غزہ میں بھی جنگ بندی ہوگی۔

کیا غزہ میں جنگ کا کوئی خاتمہ نہیں؟
کیا غزہ میں جنگ کا کوئی خاتمہ نہیں؟ (AP)

By AP (Associated Press)

Published : Nov 28, 2024, 9:04 AM IST

یروشلم: مشرق وسطی میں لبنان کے عوام کے لیے اسرائیل-حزب اللہ کی جنگ بندی بہت راحت ہے۔ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے جنگ کی آگ میں جھلس رہے مشرق وسطیٰ میں یہ پہلی بڑی پیش رفت ہے۔

لیکن غزہ میں فلسطینیوں اور اسرائیل میں یرغمالیوں کے افراد خاندان کے لیے یہ اسرائیل-حزب اللہ جنگ بندی صرف ایک خبر ثابت ہوئی۔

فلسطینیوں کو امید تھی کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے میں غزہ میں بھی جنگ بندی شامل ہوگی۔ غزہ میں یرغمال اسرائیلی باشندوں کے خاندان بھی اس جنگ بندی معاہدے میں اپنا حصہ تلاش رہے تھے۔ لیکن جنگ بندی صرف لبنان جنگ تک محدود ہو کر رہ گئی۔

ایک مہلوک یرغمالی ایتے چن کی ماں روبی چن کے مطابق، اس معاہدے میں یرغمالیوں کی رہائی کا ایک اور موقع گنوا دیا ہے۔

دونوں جنگیں بہت مختلف رہی ہیں۔ لبنان میں، اسرائیل کا مقصد حزب اللہ کو سرحد سے پیچھے ہٹانا اور شمالی اسرائیل میں مسلح گروپ کے بیراجوں کو ختم کرنا تھا۔ بدھ کو نافذ ہونے والی جنگ بندی یہی شرائط رکھی گئیں۔

وہیں، غزہ میں اسرائیل کے اہداف مختلف ہیں۔ وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو حماس کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں اور غزہ کے کچھ علاقوں پر اسرائیل کا مستقل کنٹرول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ نتن یاہو کی اسی ضد کی وجہ سے جنگ بندی کے لیے شروع کی گئی کئی مہینوں کی بات چیت حماس کو ان شرائط کے تحت یرغمالیوں کو رہا کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایسے میں اب غزہ میں فلسطینیوں کو اسرائیلی مہم کے تحت مسلسل مصائب کا شکار رہنا پڑ سکتا ہے۔

وسطی غزہ میں خیمے میں رہنے والے احلام ابو شلبی نے کا کہنا ہے کہ، "وہ ایک جگہ جنگ بندی پر متفق ہیں اور دوسری جگہ نہیں؟ بچوں، بوڑھوں اور عورتوں پر رحم کریں۔" "اب موسم سرما ہے، اور تمام لوگ ڈوب رہے ہیں۔"

کیا اسرائیل اب اپنی پوری توجہ غزہ پر مرکوز کرے گا؟

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی۔ غزہ کے مقامی صحت کے حکام کے مطابق، اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر تباہی کی بارش کر دی ہے، جس میں 44,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق، مرنے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

حزب اللہ نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حماس کے حملے کے ایک دن بعد اسرائیل پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان تقریباً روزانہ بیراجوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ ہزاروں فوجیوں کو اپنی شمالی سرحد پر منتقل کرتے ہوئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان پر بمباری تیز کر دی اور دو ماہ قبل وہاں زمینی حملہ کر دیا، جس میں حسن نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی اعلیٰ رہنما مارے گئے۔

فلسطینیوں کو اب خدشہ ہے کہ اسرائیل کی فوج اپنی پوری توجہ غزہ کی طرف مرکوز کر سکتی ہے۔ نتن یاہو نے منگل کو لبنان میں جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا تھا۔

غزہ کے ایک خیمہ کیمپ میں ایک بے گھر شخص، ممدوح یونس نے کہا، "غزہ پر دباؤ زیادہ ہو گا، نتن یاہو اب اس حقیقت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کہ اب غزہ تنہا ہو گیا ہے، خاص طور پر لبنان کے محاذ سے۔

اسرائیلی فوجی پہلے ہی غزہ کے شمال میں شدید جنگ میں مصروف ہیں، جہاں دو ماہ کے حملے نے زیادہ تر امداد منقطع کر دی ہے اور ماہرین نے خبردار کیا ہے یہاں قحط پڑ سکتا ہے۔ پورے علاقے میں حملوں میں باقاعدگی سے ہر روز درجنوں افراد مارے جاتے ہیں۔

جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے، حزب اللہ نے اپنے اس دیرینہ موقف کو تبدیل کر دیا جس میں وہ کہا کرتا تھا کہ، جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ ختم نہیں کرتا وہ سرحد کے اس پار اپنے بیراجوں کو نہیں روکے گا۔

فلسطینی تھنک ٹینک الشباکا میں امریکی پالیسی فیلو طارق کینی شاوا نے کہا، "اس کا نفسیاتی اثر ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے یہ سمجھ میں مزید اضافہ ہو گا کہ غزہ میں فلسطینی اپنے قابضین کے خلاف مزاحمت کرنے میں تنہا ہیں۔"

حماس اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی:

اس جنگ بندی نے غزہ میں پہلے ہی اسرائیل کی جارحیت سے بری طرح متاثر حماس کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان ایک انٹرویو میں حزب اللہ کی نئی پوزیشن کو قبول کرتے نظر آئے۔

حمدان نے لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کو بتایا، "جنگ بندی کا کوئی بھی اعلان خوش آئند ہے۔ حزب اللہ نے ہمارے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو کر اہم قربانیاں دی ہیں،"

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے منگل کو کہا کہ اسرائیل-حزب اللہ جنگ بندی معاہدہ حماس کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کر سکتا ہے۔

لیکن حماس اب بھی اپنے مطالبے پر قائم ہے۔ حماس نے اصرار کیا ہے کہ وہ صرف غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء کے بدلے میں تمام یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

یرغمالیوں کے خاندانوں کی امیدیں ختم:

درجنوں اسرائیلیوں نے منگل کی رات تل ابیب کی ایک بڑی شاہراہ پر یرغمالیوں کی واپسی کے لیے احتجاج کیا۔

غزہ میں یرغمال بنائے گئے 100 کے قریب افراد اب بھی قید ہیں، جن میں سے کم از کم ایک تہائی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ حماس کے ہاتھوں پکڑے گئے دیگر یرغمالیوں میں سے بیشتر کو گزشتہ سال جنگ بندی کے دوران رہا کیا گیا تھا۔

23 سالہ یرغمال عمر وینکرٹ کے چچا ریکارڈو گرچینر نے کہا کہ، حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی نے ظاہر کر دیا کہ اسرائیلی حکومت کس طرح یرغمالیوں کو کھلے عام نظرانداز کر رہی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کی حالیہ کوشش اکتوبر میں رک گئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو کہا کہ وہ ایک نئے سرے سے غزہ جنگ بندی کے لیے دباؤ بنائیں گے، لیکن اب سوال یہ بھی ہے کہ دو مہینوں کی مہمان بائیڈن انتظامیہ اب کیا کر سکتی ہے؟

ایک یرغمالی کی رشتہ دار نے کہا کہ، اس جنگ بندی کا ہمارے یرغمالیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نتن یاہو ان کے بارے میں بھول گئے ہیں، اور وہ صرف غزہ میں جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details