بیروت:لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کر دیا ہے۔ چینل 12 اسرائیل کے مطابق اس حملے میں بھاری راکٹ اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا جس کے بعد مغربی کلیلی علاقے میں کچھ دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
وہیں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ لبنان کی طرف سے شمالی اسرائیل پر "متعدد فضائی پروجکٹائل" لانچ کیے گئے جن میں سے کچھ کو آئرن ڈوم نے تباہ کر دیا۔ اس بیان میں یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ کچھ پروجکٹائل یارا کے علاقے میں گرے ہیں۔
حزب اللہ کے ان حملوں کے نتیجے میں شمالی اسرائیل میں متعدد کمیونٹیز میں سائرن بج اٹھے جو آنے والے راکٹوں اور ممکنہ ڈرون حملوں کے خطرات کا اشارہ دے رہے تھے۔