اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں شیعہ مسجد میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک - Firing in Afghan Mosque - FIRING IN AFGHAN MOSQUE

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ ہرات کی ایک مسجد میں نامعلوم مسلح شخص نے نمازیوں پر نماز کے دوران گولی چلا کرکم از کم چھ افراد کو ہلاک کردیا۔

Gunman kills 6 inside Shiite mosque in Afghanistan
افغانستان میں شیعہ مسجد میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

By UNI (United News of India)

Published : Apr 30, 2024, 8:21 PM IST

کابل: مغربی افغانستان میں مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ بات حکومتی ترجمان نے بتائی۔ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ واقعہ میں شیعہ برادری کو ہدف بنایا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانی نے کہا کہ ہرات صوبے کے ضلع گزارا میں مقامی وقت کے مطابق تقریبا رات 9 بجے ایک نامعلوم مسلح شخص نے ایک مسجد میں شہری عبادت گزاروں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ 6 شہری شہید کر دیے گئے اور ایک زخمی ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے جنوبی ضلع میں ہدف بنائی گئی مسجد میں اقلیتی شیعہ برادری عبادت کرتی ہے۔

انہوں نے حکام کے بیان کے برعکس مزید کہا کہ حملہ تین مسلح افراد کی ٹیم نے کیا۔ حملے میں جاں بحق امامِ مسجد کے بھائی 60 برس کے بزرگ شہری ابراہیم اخلاقی نے کہا کہ ان تین مسلح افراد میں سے ایک مسجد کے باہر تھا، ان میں سے دو مسجد کے اندر آئے اور عبادت گزاروں پر فائرنگ کردی، حملہ نماز کے دوران کیا گیا۔

23 سالہ سید مرتضیٰ حسینی نے بتایا کہ مسجد کے اندر جو بھی لوگ موجود تھے، وہ یا تو شہید ہوگئے یا زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے شہر اور ملک پر حکومت کرنے والے طالبان حکام کا مرکز سمجھے جانے والے قندھار میں خودکش بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ جب سے طالبان نے اگست 2021 میں اقتدار حاصل کرنے اور امریکی حمایت یافتہ حکومت کو بے دخل کرنے کے بعد ملک میں شورش کا کافی حد تک خاتمہ کیا ہے اور افغانستان میں بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی تعداد میں واضح طور پر کمی آئی ہے، تاہم کالعدم داعش کا کے مقامی ونگ سمیت متعدد مسلح گروپ اب بھی علاقائی سامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details