اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ جنگ: اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی - Gaza War - GAZA WAR

شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مہلک حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مہلوکین کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Apr 27, 2024, 12:58 PM IST

غزہ: غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی ہلاک اور 75 زخمی ہوئے۔ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد 34,356 اور زخمیوں کی تعداد 77,368 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ غزہ کے رفح میں ممکنہ زمینی کارروائی اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے۔

اسرائیل کے پبلک کان ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے ایک اور خطرے کی تیاری کر رہا ہے جس میں سینئر اسرائیلی حکام کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے رفح میں زمینی کارروائی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے تاہم فوج کو ابھی تک پیش قدمی کی اجازت نہیں ملی ہے۔

اسرائیلی جنگی کابینہ کے اجلاس کے بعد جنوبی غزہ شہر پر منصوبہ بند حملے سے قبل اسرائیل کی جانب سے رفح سے شہریوں کو جلد نکالنے کی توقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان چھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران غزہ کے شمالی اور وسطی علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد رفح 10.4 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ بن چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details