بیجنگ:چین نے غزہ جنگ کو تہذیب کی توہین قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں فلسطین کی مکمل رُکنیت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ انسانیت کے لیے ایک المیہ اور ’’تہذیب کی توہین‘‘ ہے کیوں کہ آج اکیسویں صدی میں ابھی تک اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جاسکا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری فوری طور پرجنگ بندی کے لیے اقدامات کرے اور ترجیحی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی آمد کو یقینی بنا کر اپنی اخلاقی زمہ داری کو پورا کرے۔