تل ابیب: فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق اتوار کے روز یہ تعداد 28985 ہو گئی ہے۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 127 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ مجموعی زخمیوں کی تعداد 68883 ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے کسی بھی جنگ میں اب تک فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جسے بمباری کی زد میں لاتے ہوئے قتل کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس مسلسل سفاکیت کی وجہ سے ہی جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا۔