اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم سے بھی زیادہ وحشیانہ ہے: رجب طیب اردوغان - Gaza War - GAZA WAR

Genocide in Gaza ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہسپتالوں، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان اور عبادت گاہیں، جنہیں جنگ میں بھی ہاتھ نہیں لگایا جانا چاہیے، قابض افواج کی طرف سے خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، بین الاقوامی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ محض ردعمل کے علاوہ اسرائیلی انتظامیہ کی اس بربریت کو صرف دیکھ رہے ہیں۔

Erdogan
رجب طیب اردوغان

By UNI (United News of India)

Published : Mar 24, 2024, 5:06 PM IST

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم سے بھی زیادہ وحشیانہ ہے، بین الاقوامی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ محض ردعمل کے علاوہ اسرائیلی انتظامیہ کی اس بربریت کو صرف دیکھ رہے ہیں۔

ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں دوسری جنگ عظیم کے مقابلے میں زیادہ وحشیانہ نسل کشی کی۔ صدر اردوغان نے استنبول میں افطار پروگرام سے خطاب کیا۔

اردوغان نے کہا کہ شام، عراق، سوڈان اور حال ہی میں غزہ میں رونما ہونے والے واقعات نے رمضان کے مقدس ایام کی خوشی کو صحیح طور پر سمجھنے سے روک دیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل، انسانیت سے عاری ایک دہشت گرد ریاست 7 اکتوبر سے غزہ کے باشندوں بشمول بچوں، خواتین، بوڑھوں اور عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

اردوغان نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہسپتالوں، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان اور عبادت گاہیں، جنہیں جنگ میں بھی ہاتھ نہیں لگایا جانا چاہیے، قابض افواج کی طرف سے خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، بین الاقوامی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ محض ردعمل کے علاوہ اسرائیلی انتظامیہ کی اس بربریت کو صرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور چند ممالک کو چھوڑ کر اسرائیل اور اس کے مغربی حامیوں کے خلاف آواز اٹھانے والا تقریباً کوئی ملک نہیں ہے۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details