بیروت:اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی کہ حزب اللہ راکٹ حملوں میں آج مجموعی طور پر 30 افراد زخمی ہو گئے۔ تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع اسرائیلی شہر ہاشارون پر لبنان کی طرف سے داغے گئے راکٹوں سے کم از کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ہاشارون شہر میں 19 زخمیوں کے علاوہ تیرا شہر میں بھی 11 افراد راکٹ حملوں کی زد میں آ کر زخمی ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل وسطی اسرائیلی فوج نے اطلاع دی تھی کہ لبنان سے تین راکٹ داغے گئے ہیں جن کی وجہ سے تل ابیب کے شمال میں سائرن بجنے لگے۔ تازہ اطلاع کے مطابق وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع شہر تیرا میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر راکٹ گرنے سے کم از کم 11 افراد زخمی ہوگئے۔
وہیں راکٹ حملوں کی وجہ سے وسطی اسرائیل کی کمیونٹیز میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔ انتباہی سائرن تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیہ اور وسطی اسرائیل کی دیگر کمیونٹیز میں سنائی دے رہے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ الرٹس لبنان سے داغے جانے والے میزائلوں کی وجہ سے شروع کیے گئے۔
غزہ میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی ہلاک