اردو

urdu

ETV Bharat / international

رفح پر حملے سے متعلق بلنکن کی اپیل کو نتن یاہو نے ٹھکرایا، اکیلے ہی کارروائی کرنے کی کہی بات - Gaza War - GAZA WAR

NETANYAHU REJECTS U.S. CALL اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے غزہ کے جنوبی شہر رفح پر زمینی حملہ نہ کرنے کی امریکی وزیر خارجہ کی درخواست کو سختی سے مسترد کردیا۔ انھوں نے جمعہ کو کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو رفح میں اسرائیل اکیلے ہی فوجی آپریشن کو انجام دے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By AP (Associated Press)

Published : Mar 23, 2024, 9:47 AM IST

Updated : Mar 23, 2024, 5:29 PM IST

تل ابیب: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے شہر رفح پر اپنے وعدے کے مطابق حملہ نہ کرے۔ لیکن اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے رفح پر زمینی حملے کے منصوبے کو روکنے کے امریکی مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ نتن یاہو نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے دورہ پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے کہا ہے کہ حماس کو تباہ کرنے کا واحد راستہ رفح میں زمینی حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، انھوں نے بلنکن کو واضح الفاظ میں کہا ہے کہ، ہمارے پاس رفح میں داخل ہونے اور وہاں کی باقی بٹالین کو تباہ کیے بغیر حماس کو شکست دینے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ " اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ، مجھے امید ہے کہ ہم یہ کام امریکہ کے تعاون سے کریں گے، لیکن اگر ضروری ہوا تو ہم اکیلے ہی کریں گے۔"

بلنکن نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ حماس کو شکست دینے کے اسرائیل کے ہدف میں شریک ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ زمینی آپریشن اس ہدف کو حاصل کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ بلنکن کے مطابق زمینی حملے کے متبادل بھی موجود ہیں۔

بلنکن نے پچھلے اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد مشرق وسطی کے اپنے چھٹے دورے کے بعد امریکہ واپس آنے سے کچھ دیر پہلے یہ بات کی۔ بلنکن کا کہنا ہے کہ اس دورہ میں زیادہ تر توجہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں اور جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو بڑھانے پر مرکوز تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن معاہدے تک پہنچنے سے پہلے "بہت کام کرنا باقی ہے"۔

امریکہ ثالثوں قطر اور مصر کے ساتھ ایک ایسے فارمولے کی تلاش میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کام کر رہا ہے جو غزہ میں حماس کے عسکریت پسندوں کے پاس قید یرغمالیوں کے بدلے جنگ کو روک سکے۔

غزہ میں جنگ سے سے بچنے کے بعد 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں نے رفح میں پناہ حاصل کی ہے۔ امریکہ اور باقی عالمی برادری کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کے حملے سے بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوں گی۔

غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے جمعے کو بتایا کہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں کم از کم 32,070 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں کم از کم دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 23, 2024, 5:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details