اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی کے ایرو اسپیس کمپنی پر حملے میں متعدد افراد ہلاک

ترکی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے ایرواسپیس پر نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کیا، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

ترکی کے ایرو اسپیس کمپنی پر حملہ
ترکی کے ایرو اسپیس کمپنی پر حملہ (AP)

By AP (Associated Press)

Published : 4 hours ago

انقرہ، ترکی: ترکی کے سرکاری ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی توساس (TUSAS ) کے احاطے پر حملہ ہوا ہے۔ ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ بدھ کے روز ہوئے اس حملے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

علی یرلیکایا نے دارالحکومت انقرہ کے مضافات میں ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز انکارپوریشن پر حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ترکی کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، "بدقسمتی سے، ہمارے پاس حملے میں شہید اور زخمی لوگ ہیں،"۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس حملے کے پیچھے کون ہوسکتا ہے۔ کرد عسکریت پسند، اسلامک اسٹیٹ گروپ اور بائیں بازو کے انتہا پسند ماضی میں ملک میں اس طرح کی کارروائیوں کو انجام دے چکے ہیں۔

ترکی کے نجی این ٹی وی ٹیلی ویژن نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی تبدیلی کے دوران ایک حملہ آور گروپ ٹیکسی کے کے ذریعہ کمپلیکس میں داخل ہوا۔ حملہ آوروں میں سے کم از کم ایک نے بم دھماکہ کیا جبکہ دیگر حملہ آور کمپلیکس میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

این ٹی وی کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہو سکتا ہے کہ کمپلیکس کے کچھ اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا ہو۔

اسٹیشن کے مطابق، انقرہ کے کہرامانکازان ضلع میں ہیلی کاپٹر احاطے کے اوپر پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

توساس سویلین اور فوجی دونوں ہوائی جہازوں، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں اور دیگر دفاعی صنعت اور خلائی نظام کو ڈیزائن، تیار اور اسمبل کرتا ہے۔

حملے کی سیکیورٹی کیمرے کی تصاویر ٹیلی ویژن پر نشر کی گئیں ہیں۔ جس میں سادہ لباس میں ملبوس ایک شخص کو ایک بیگ اور اسالٹ رائفل پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تصاویر کے مطابق، حملہ آوروں میں کم از کم ایک خاتون شامل تھی۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کمپلیکس میں ایک دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

این ٹی وی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ سیکورٹی فورسز، ایمبولینسز اور فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details