اردو

urdu

ETV Bharat / international

جارجیا کے ہائی اسکول میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک - Georgia school shooting

جارجیا میں ونڈر کے اپالاچی ہائی اسکول میں ایک 14 سالہ طالب علم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو طالب علموں اور دو اساتذہ سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والا، جو اسکول کا طالب علم ہے کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔

جارجیا کے ہائی اسکول میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک
جارجیا کے ہائی اسکول میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک (AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 11:04 AM IST

ونڈر: امریکی ریاست جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں بدھ کے روز ایک 14 سالہ طالب علم نے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد طالب علموں کو اپنے کلاس رومز میں پناہ کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ انہیں بالآخر فٹ بال اسٹیڈیم میں بھیجا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے کیمپس کو گھیر لیا۔ اس دوران والدین اپنے بچوں سے متعلق فکرمند نظر آئے۔ مرنے والوں کی شناخت اٹلانٹا سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ونڈر کے اپالاچی ہائی اسکول کے دو طالب علموں اور دو اساتذہ کے طور پر ہوئی ہے۔ کم از کم نو دیگر افراد، جن میں آٹھ طلباء اور ایک استاد شامل ہیں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جارجیا کے ایک ہائی اسکول کے طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے دو ساتھیوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کردیا۔ طالب علم کی فارئنگ میں مزید 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ واقعہ میں چار افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ دیگر نو افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 14 سالہ طالب علم کے طور پر کی گئی ہے جو اسی اسکول میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس پر فرد جرم عائد کیا گیا اور اس پر بالغ کی طرح مقدمہ چلایا جائے گا۔ پولیس نے فائرنگ کے محرکات کے علاوہ فائر کی گئی بندوق سے متعلق بھی جانکاری نہیں دی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور طالب عل نے واقعہ کے بعد ہتھیار ڈال دیے اور خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: فائرنگ میں ایک ہلاک، 12 زخمی

واضح رہے کہ رواں سال امریکہ میں اس سے قبل 28 فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں اب تک 127 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details